ڈیوڈ کیمرون کی اہلیہ کا فیشن ہا ؤس کھو لنے کا اعلان

منگل 12 جولائی 2016 23:13

ڈیوڈ کیمرون کی اہلیہ کا فیشن ہا ؤس کھو لنے کا اعلان

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جولائی ۔2016ء) بر طا نو ی وزیر اعظم ڈ یوڈ کیمرون کی اہلیہ نے فیشن ہاؤس کھولنے کا فیصلہ کرلیا،غیر ملکی میڈ یا کے مطا بق جہاں ایک جا نب ڈ یوڈ کیمرون آ ج بد ھ کو وزارت عظمی کے عہدے سے علیحدہ ہو رہے ہیں وہیں دوسری جا نب ٹین ڈاوئننگ اسٹریٹ سے ر خصتی کے بعد ان کی اہلیہ نے فیشن ہاؤس کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

دو ہزار پندرہ میں دنیا کی سب سے اسٹائلش خواتین کی لسٹ میں جگہ بنانے والی سمانتھا کیمرون برٹش فیشن کونسل کی ایمبیسیڈر بھی ہیں لیکن اب ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کو خدا حافظ کہہ کر اپنا ڈ ئزا ئنر برا نڈ لا نچ کر یں گی۔

متعلقہ عنوان :