پنجاب حکومت نے زراعت کی ترقی ، صوبے کو خوراک کے معاملے میں خود کفیل بنانے کیلئے اتھارٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

بدھ 13 جولائی 2016 16:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جولائی۔2016ء) پنجاب حکومت نے زراعت کی ترقی اور صوبے کو خوراک کے معاملے میں خود کفیل بنانے اور ملاوٹ ادویات کے خاتمے کیلئے فوری طور پر پنجاب ایگری کلچرل فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس اتھارٹی کے چیئرمین وزیراعلٰیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد انجم تمغہ امتیاز کو اتھارٹی کا وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ۔

آن لائن کے مطابق گورنر پنجاب کی طرف سے جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے علاوہ چودہ ممبران کو اتھارٹی کا ممبر بھی نامزد کردیا گیا ہے ان ممبران میں وزیرصحت پنجاب ، وزیر زراعت ، وزیر خوراک ، سیکرٹری ہیلتھ ، سیکرٹری زراعت ، سیکرٹری خوراک ، انسپکٹر جنرل پنجاب سائنس ایجنسی ، کے علاوہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈین ڈائریکٹر ڈاکٹر مسعود صادق بٹ ڈاکٹر نعیم الدین میاں ، ڈاکٹر فرزانہ چوہدری ، ڈاکٹر محمد راشد ، ڈ اکٹرمحمد افضل اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایگریکچرل شامل ہیں کمیٹی کا پہلا اجلاس آئندہ چند یوم میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی صدارت میں لاہور میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء اٹھارٹی کے نامزد وائس چیئرمین پروفیسر فقیر محمد انجم نے آن لائن کو بتایا کہ انہوں نے تیس سال تک زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ملک کو خوراک کے معاملے میں خود کفیل کرنے اور دودھ دہی سے پنیر اور دیگر ایسی اشیاء کو متعارف کرایا گیا ہے جو یورپ کے تمام ملکوں میں نہ صرف مشہور ہیں ان اشیاء کی وجہ سے فرانس اور دیگر ممالک میں ان کی خدمات کو سراہا گیا ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر فقیر محمد انجم زرعی یونیورسٹی سے ریٹائر ہونے کے بعد جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں اس وقت ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ہوم اینڈ فوڈ سائنسز کے عہدہ پر تعینات ہیں اور انہیں عرب ممالک کی یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے عہدہ کی بھی پیشکش ہوچکی ہے

متعلقہ عنوان :