شدید بارش اور طوفان کے خدشہ کے پیش نظر خیبر پختونخوا کے چھ اضلاع میں ہائی الرٹ جاری

جمعرات 14 جولائی 2016 15:18

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جولائی۔2016ء) خیبر پختونخوا کے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شدید بارش اور طوفان کے خدشہ کے پیش نظر صوبے کے چھ اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، چکدرہ، ہنگو اور کرک میں شدید بارش اور طوفان کے خدشہ کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہے۔

متعلقہ عنوان :