آج کے دور کی بہادر ماڈرن خاتون کی سب سے بڑی مثال کرینہ کپور ہیں، انیل کپور
جمعرات 14 جولائی 2016 19:11
ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جولائی ۔2016ء ) ایک طرف جہاں کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کا کیرئیر شادی کے بعد زوال پذیر ہورہا ہے وہیں معروف اداکار انیل کپور اس حوالے سے کچھ اور ہی سوچتے ہیں۔
(جاری ہے)
انیل کپور کا کہنا تھا، آج کے دور کی بہادر ماڈرن خاتون کی سب سے بڑی مثال کرینہ کپور ہیں، وہ ماں بننے والی ہیں لیکن ان کی اگلی فلم کا اسکرپٹ بھی تیار ہے، وہ میری بیٹی کی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، اس سے بڑی تبدیلی اور کیا ہوگی؟ یہ ریہا اور کرینہ کا بہترین فیصلہ ہے‘۔
انیل کا مزید کہنا تھا کہ ’بولی وڈ میں اب تبدیلی آرہی ہے، اب خواتین بھی مردوں کی طرح بڑی اسٹارز مانی جاتی ہیں، انہیں اداکاروں کے برابر کا معاوضہ دیا جارہا ہے اور کہیں تو اداکارائیں زیادہ بھی کما رہی ہیں‘۔واضح رہے کہ کرینہ کپور خان کے ہاں رواں برس کے آخر میں بچے کی پیدائش متوقع ہے جبکہ وہ ہدایت کار ریہا کپور کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی شوٹنگ کا آغاز اگست میں کریں گی۔۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکاری کیلئے کارپوریٹ جاب چھوڑی، ڈائریکٹر نے کسی اور کو کاسٹ کرلیا، سوہا علی خان
-
پاکستان لٹریچر فیسٹول میں ماہرہ خان پرحملہ، ویڈیو وائرل
-
فلم ’چندوچیمپئن‘ میں کارتک آریان کی پہلی جھلک نے دھوم مچا دی
-
جاپانی گلوکار نے’ ’دل دل پاکستان‘‘ گا کر لوگوں کے دل موہ لیے
-
دلجیت دوسانج اور شازیہ منظور کے درمیان احترام بھرے الفاظ کا تبادلہ
-
سنجے لیلا بھنسالی نے سیریز کیلئے 60 سے 70 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا
-
میکال ذوالفقار اور فیروز خان پرکرش ہے، عنایہ خان
-
لڑکوں کو لڑکا ہی رہنے دیں انہیں کارٹون نہ بنائیں: مشی خان ڈیزائنر سے خفا
-
جیکی بھگنانی کو پروپوز کرنے پر مجبور کیا، رکول پریت سنگھ
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ(کل) 18 مئی کو منائی جائے گی
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ 18 مئی کو منائی جائے گی
-
بتیاں بجھائی رکھ دی، دلجیت نے مداحوں ہی نہیں شازیہ منظورکا دل بھی جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.