فلم ’چندوچیمپئن‘ میں کارتک آریان کی پہلی جھلک نے دھوم مچا دی

جمعرات 16 مئی 2024 12:03

فلم ’چندوچیمپئن‘ میں کارتک آریان کی پہلی جھلک نے دھوم مچا دی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) بالی وڈ اداکار کارتک آریان کی نئی فلم ’چندو چیمئن‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی اور مداح اپنے پسندیدہ اداکار کے نئے روپ کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر اداکار نے فلم کا پہلا پوسٹر جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ایک روایتی پہلوان کا لباس پہنا ہوا ہے۔کارتک آریان نے فلم کے پوسٹر کے ساتھ خوشی اور مسرت بھرے پرجوش انداز میں اعلان کیا کہ چیمپئن آرہا ہے۔’چندو چیمپئن‘ کو ساجد ناڈیادوالا اور کبیر خان مل کر پروڈیوس کررہے ہیں اور یہ 14 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :