یپا ٹائٹس کے مریضوں کیلئے ادویات فراہم کی جا رہی ہیں

جمعرات 14 جولائی 2016 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جولائی ۔2016ء) محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کیلئے خریدی گئی سوالڈی گولیاں،ہیپا ٹائٹس کا علاج کرنے والے سینٹرز کو فراہم کی جا رہی ہیں اور صوبے کے 80ہسپتالوں میں سے 34نے دوائی کا سٹاک ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز سے اٹھا لیا ہے جبکہ باقی ہسپتالوں میں قائم سنٹرز کو دوائی کا سٹاک فوری طور پر لیجانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ تمام مذکورہ ہسپتالوں کی انتظامیہ سے ٹیلی فون کے ذریعے فوری رابطہ کر کے ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کی دوائی سوالڈی کا سٹاک اٹھانے اور رجسٹرڈ مریضوں کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :