شہیدوں کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے،کوئی مذہب کسی کے قتل کی اجازت نہیں دیتا ہے‘ہم مظلوموں کے ساتھ ہیں

انٹر فیتھ کمیشن فارپیس اینڈ ہار منی کے پلیٹ فارم سے مختلف مذہبی واقلیتی رہنماؤں کی پریس کانفرنس

جمعرات 14 جولائی 2016 22:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جولائی ۔2016ء) انٹر فیتھ کمیشن فارپیس اینڈ ہار منی کے پلیٹ فارم سے مختلف مذہبی واقلیتی رہنماؤں نے معروف قوال امجد فرید صابری اور مفتی حبیب الرحمان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہیدوں کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے،کوئی بھی مذہب کسی کے قتل کی اجازت نہیں دیتا ہے ، اس لئے ہم مظلوم انسانوں کے ساتھ ہیں،جمعرات کو پریس کلب میں علامہ شمس الرحمن صدیقی،علامہ احسان صدیقی،قاضی احمد نوانی،علامہ ناصر الدین زامرانی ،لئیق احمد خان،سردار رمیش سنگھ،منگلا سرما ودیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ بن چکی ہے،ہم ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اہل مدینہ اور کشمیر سے ہمارا ایمانی رشتہ ہے اس پر کوئی آنچ قبول نہیں،بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور کشمیریوں کی نسل کسی کررہے ہیں،ہم کشمیر میں نہتے مظلوم 36 افراد کو شہید کرنے پر شدید مذمت کرتے ہیں اور ہم دکھ کی اس گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں،انسانیت سوز مظالم کے باجود اقوام متحدہ اور عالمی برادری مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے ،کشمیری قوم خود کو تنہا نہ سمجھے،انہوں نے کہا کہ محسن خدمت انسان عبدالستار ایدھی کی خدمات قابل ستائش ہیں اور ان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں قوام دو محسنوں کو کبھی نہیں بھولیں گی،قائد اعظم محمد علی جناح اور عبدالستار ایدھی محسن پاکستان اور دوسرے محسن انسان تھے مرنا تو ہر شخص نے ہے،لیکن ایسے انسان مرکر بھی زندہ رہتے ہیں،انسانیت کی خدمت کرنے والا مرتا نہیں امر ہوجاتا ہے،انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا تقدس ہمارے ایمان کا خزینہ رشد وہدایت ہے جہاں امن وامان اتحاد ویگا نگت کے چراغ روشن ہوتے ہیں،آج ہماری زنگیوں میں ایسا سیاہ ترین ،درد ناک ترین اور المناک ترین مرحلہ آن پہنچا ہے گزشتہ برس بھی ارض حرمین مکہ کی برحرمتی وہاں شرپسندی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا اور اب ماہ صیام میں مدینہ منورہ کو نشانہ بنایا گیا ،مدینہ منورہ میں دہشتگردی کے المناک سانحہ کی خبر سن کر انسان کی روح کانپ اٹھی ہے ،دنیا بھر کے مسلمانوں کے مرکزی عقیدت ومحبت پر ہونے والا یہ حملہ صرف مدینہ پر حملہ نہیں،بلکہ پر مسلمان کے دل پر،ہر مسلمان کے ایمان اور عقیدہ پوری انسانیت پر حملہ ہے،آج مسلم اور غیر مسلم بھی اس دکھ درد کو محسوس کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :