مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف ملتان میں مسلم لیگ (ن)کا احتجاجی مظاہرہ،بھارتی پرچم نذرآتش

جمعرات 14 جولائی 2016 22:31

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جولائی ۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام کچہری چوک پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پر بھارتی پرچم نذر آتش کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ کے ضلعی سینئر نائب صدر سہیل فراز نے کی۔ اس موقع پر شہریار اسلام ،نوید اختر ، محمد رضوان ، رمضان اویسی ،عادل ودیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سہیل فراز نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جا رحیت کی جتنی مذمت کی جا ئے وہ کم ہے۔ اس سلسلے میں عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیئے کیونکہ بھارت جس طرح سے مظلوم کشمیریوں پر گذشتہ 68برس سے ظلم کر رہا ہے۔ اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم مظلوم بھارتیوں کے ساتھ ہے اور موجودہ حکومت کشمیریوں کی آزادی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔