پشتون علاقے ترقی کی راہ پرگامزن ،توبہ اچکزئی میں600کروڑکی سکیمات اس سال مکمل ہونگی،رہنماء پشتونخواء ملی عوامی پارٹی وصوبائی وزراء

اگر ایک ممبر صوبائی اسمبلی اپنے حلقے میں اسکیمات کی صحیح منصفانہ تقسیم اور پلاننگ کے تحت تر قیاتی کام کریں تو کسی بھی حلقے میں مسائل ومشکلات کم ہو سکتے ہیں،توبہ اچکزئی میں جرگے سے خطاب

جمعرات 14 جولائی 2016 22:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جولائی ۔2016ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں اور صوبائی وزراء نے کہا ہے کہ پشتون علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کر چکے ہیں توبہ اچکزئی میں 600 کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیمات موجودہ پی ایس ڈی پی کے تحت اس سال مکمل ہونگے ان خیالات کا اظہار پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ،رکن قومی اسمبلی عبدالقہار ودان،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی عبدالمجید خان اچکزئی ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری علاؤ الدین کولکوال ، ملک منظور اچکزئی اورحافظ مطیع اللہ نے توبہ اچکزئی میں جرگے سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ اگر ایک ممبر صوبائی اسمبلی اپنے حلقے میں اسکیمات کی صحیح منصفانہ تقسیم اور پلاننگ کے تحت تر قیاتی کام کریں تو کسی بھی حلقے میں مسائل ومشکلات کم ہو سکتے ہیں علاقے کے ایم پی اے مجید خان اچکزئی نے کہا کہ فیز I کے تحت تقریبا600 کروڑ روپے کے ترقیاتی سکیمات موجودہ پی ایس ڈی پی کے تحت اس سال مکمل ہونگے جس میں90 کروڑ روپے کی لاگت سے سر بیش ٹوزیمل ،66 کروڑ روپے کی لاگت سے پراخئی ٹو دو بندی17 کروڑ روپے کی لاگت سے تبینہ کراس ٹو بیانہ ملیزئی20 کروڑ روپے ژڑہ بند ٹو تبنہ ٹاپ اور25 کروڑ کی لاگت سے جلگہ ٹوزیمل روڈز سڑکیں تعمیر ہو گی جبکہ60 بڑے ڈیمز بنیں گے اس میں250 کروڑ روپے کی لاگت سے اگلے چھ مہینے کے اندر ڈیمز تعمیر ہونگے99 کروڑ روپے کی لاگت سے پراخی میں بننے گا جبکہ30 کی وی گریڈ اسٹیشن تبینہ کراس میں7 کروڑ کی لاگت سے بننے گا2500 گھرانوں کو پینے کے صاف پانی کیلئے واٹر سٹوریج ٹینک دیئے گئے اور 2 ہزار گھروں کو شمسی توانائی فراہم کی جا رہی ہے ایم پی اے عبدالمجید خان اچکزئی نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کے دور میں سابق صوبائی وزیر نواز خان کی جانب سے ان کے کزن ٹھیکیدارگل شاہ عبدالرحمان زئی اور داؤد جنہوں نے30 کلو میٹر کرہ تو ٹو پراخئی کے روڈ کے نام پر پیسے نکالے تھے اور وہ تمام کرپشن کی نظر کر چکے تھے انہیں ہم نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے نیب کو خط لکھ کر ان کے خلاف کا رروائی کی جس کے نتیجے میں وہ گرفتار ہوئے اور ان کے ساتھ جو سرکاری افیسران ملوچ پائے گئے انہیں نیب نے اس شرط پر چھوڑا ہے کہ وہ فی الفور چرائی گئی رقم سے دوبارہ روڈوں کی تعمیر شروع کر ین اور انہیں مکمل کریں بصورت دیگر ان کے خلاف دوبارہ کا رروائی عمل میں لائی جائیگی پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے ذریعے نیب نے گزشتہ6 سالوں کی کرپشن اور لوٹی گئی عوامی رقم کو وصول کر نے اور اسے عوام کیلئے استعمال کر نے کا تہہ کر رکھا ہے جبکہ6 انجینئروں کو اسی شرط پر ضمانت ملی ہے کہ وہ علاقے کے ترقیاتی کام مکمل کر نے کے بعد ہی ان کا فیصلہ ہو گا اور وہ اس30 کلو میٹر پر کام شروع کر چکے ہیں جس میں تبینہ کراس ٹو جلگہ 15 کلومیٹر روڈ کیلئے22 کروڑ روپے اور تبینہ کراس ٹو چمن بوغرہ 17 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے گا10 ایکڑ زمین کو میگا پراجیکٹ کے تحت زیر کاشت لایا جائیگا اور اسی سال فیڈرل پی ایس ڈی پی 2 بلین روپے کی لاگت سے قدنی ڈیم تعمیر کیا جائیگا جس کی فلو 24 کلو میٹر تک ہو گی چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی مجید خان اچکزئی نے کہا ہے مجید خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آج اس جلسے میں ہزاروں لوگوں کی تعدادنے ثابت کر دیا کہ عوام کی حقیقی نمائندہ پارٹی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ہی ہے اور پارٹی چیئرمین محترم مشر محمود خان اچکزئی نے اسمبلی کے فلور پر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ پشتونوں اور افغانوں کے نمائندہ لیڈر ہے انہوں نے کہا ہے کہ آج یہ جوہم ترقیاتی کام کر رہے ہیں اس کا ہم عوام پر کوئی احسان نہیں جتا رہے ہیں بلکہ یہ ان کا حق ہے اور ہم نے یہ حق ان کی دہلیز تک پہنچانے کا عزم کیا ہوا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں جس طرح عوام کو لوٹا گیا اس کی مثال کئی نہیں ملتی اور ہم یہ عہد بھی کر تے ہیں کہ عوام کی پائی پائی کا حساب ہر کسی سے لے کر رہیں گے اور خود بھی ہر طرح کے حساب وکتاب کیلئے حاضر ہونگے

متعلقہ عنوان :