انقرہ میں محصور پاکستانیوں کو ملک واپس پہنچانے کیلئے ترکش ائیرلائن نے 4 خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 جولائی 2016 22:01

انقرہ میں محصور پاکستانیوں کو ملک واپس پہنچانے کیلئے ترکش ائیرلائن ..

انقرہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16جولائی 2016ء) انقرہ میں محصور پاکستانیوں کو ملک واپس پہنچانے کیلئے ترکش ائیرلائن نے 4 خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں گزشتہ شب فوجی بغاوت کی کوشش کے باعث تاحال حالات کشیدہ ہیں۔

(جاری ہے)

حالات کشیدہ ہونے کے باعث سینکڑوں پاکستانی انقرہ میں محصور ہو گئے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں پاکستانیوں کو ملک واپس پہنچانے کیلئے ترکش ائیرلائن نے 4 خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترکش ائیرلائن اس سلسلے میں کراچی کیلئے 2 جبکہ اسلام آباد اور لاہور کیلئے 1، 1 خصوصی پرواز آج شب سے چلائے گی۔

متعلقہ عنوان :