لاہور میں شدید بارشیں، مکانات کی چھتیں گرنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق،6زخمی
ٹرانسارمرز جلنے اور فیڈر ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی غائب، سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کرنے لگیں
اتوار 17 جولائی 2016 11:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جولائی ۔2016ء ) شدید بارشوں کے باعث لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جب کہ مختلف علاقوں میں مکانات کی چھتیں گرنے کے واقعات میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
(جاری ہے)
گزشتہ رات لاہور میں ہونے والی شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کرنے لگیں جب کہ ٹرانسفارمرز جلنے اور فیڈر ٹرپ ہونے سے گلبرگ جیسے پوش علاقے سمیت کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ۔
لاہور کے علاقے بند روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، جاں بحق اور زخمی بچوں کی عمریں 4 سے 10 سال کے درمیان ہیں، مصطفی ٹاوٴن میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے جب کہ شمع اچھرہ کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہو گیا۔مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.