خدمات کی جولائی تا مئی تجارت میں2.2 ارب ڈالر کا خسارہ
رواں مالی سال کے ابتدائی 11ماہ میں 9.11 فیصد کمی سے 4ارب 97کروڑ 81لاکھ ڈالر تک محدود ہوگئیں
اتوار 17 جولائی 2016 13:11
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جولائی ۔2016ء) خدمات کی برآمدات مالی سال2015-16 کے ابتدائی 11ماہ میں 9.11 فیصد کمی سے 4ارب 97کروڑ 81لاکھ ڈالر تک محدود ہوگئیں جو سال2014-15 کی اسی مدت میں 5ارب 47کروڑ 73لاکھ 40ہزار ڈالر تھیں۔پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مئی2016تک سروسز کی درآمدات بھی 9.68 فیصدگھٹنے کے نتیجے میں7ارب 96کروڑ 73لاکھ 30ہزار ڈالر سے کم ہو کر 7ارب 19کروڑ 60لاکھ 50ہزار ڈالر ہو گئیں، اس دوران خدمات کی تجارت میں پاکستان کا خسارہ 10.93 فیصد کی کمی سے 2ارب 21کروڑ 79لاکھ 50 ہزار ڈالر رہا جو مالی سال 2014-15 کے ابتدائی 11ماہ میں 2ارب 48کروڑ 99لاکھ 90 ہزار ڈالر تھا۔
پی بی ایس کے مطابق مئی 2016میں خدمات کی برآمدات سال بہ سال54.36 فیصد کے نمایاں اضافے سے 49کروڑ 8لاکھ 60ہزار ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ درآمدات نسبتاً کم 10.39 فیصد کے اضافے سے 77کروڑ 42لاکھ 70ہزار ڈالر رہیں، درآمدات کے مقابلے میں برآمدات میں تیزی سے اضافے کے باعث مئی کی سروسزٹریڈ میں پاکستان کوصرف 28کروڑ 34لاکھ 10 ہزار ڈالر کا خسارہ ہوا جو مئی2015میں38کروڑ 34لاکھ 30ہزار ڈالر تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.