موسمی مکئی کی کاشت 10اگست تک مکمل کرلی جا ئے ٗ زرعی ماہرین
اتوار 17 جولائی 2016 14:49
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء)ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے شعبہ مکئی کے محمد رفیق ڈوگر نے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ موسمی مکئی کی کاشت جولائی کے دوسرے پندھواڑے سے لے کر 10اگست تک مکمل کریں۔
(جاری ہے)
مکئی کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے ہائی برڈ اقسام ایف ایچ 810اور یوسف والا ہائی برڈ کے علاوہ بین الاقوامی کمپنیوں آئی سی آئی، سنجنٹا، پائنیئر اور کار گل کی دو اعلیٰ اقسام کاشت کریں۔
انہوں نے کہا کہ بھاری میرا زرخیز زمین مکئی کی کاشت کے لئے نہائت موذوں ہے۔زرعی ماہرین نے کہا کہ بہتر پیداوار کے حصول کے لئے کاشتکار درمیانی زرخیز زمینوں میں دو بوری ڈی اے پی یا پانچ بوری سنگل سپر فاسفیٹ ، دو بوری پوٹاشیم سلفیٹ اور ایک بوری یوریا بوقت بوائی استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ وٹوں پر کاشتہ مکئی کی پہلی آبپاشی تین سے چار دن بعد کریں ۔ اس کے بعد فصل کی حالت اور ضرورت کے مطابق آبپاشی کریں۔مزید تجارتی خبریں
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.