(ن) لیگ کے ’’کر پشن بچا ؤ پروگرام‘‘ میں کوئی انکا ساتھ نہیں دیگا ‘ چوہدری محمدسرور
نیب سمیت تمام حکومتی ادارے ’’مردہ گھوڑا‘‘بن چکے ہیں ‘آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام تبدیلی کے حق میں ووٹ دیں (ن) لیگ سے قوم کو کسی بھلائی کی توقع نہیں کر نی چاہیے ‘حکومت ٹی اوآرز کا مسئلہ کے حل کر نے میں سنجیدہ نہیں ‘ گفتگو
اتوار 17 جولائی 2016 16:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء ) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کے ’’کر پشن بچا ؤ پروگرام‘‘ میں کوئی انکا ساتھ نہیں دیگا ‘کرپشن اور لوٹ مار کر نا بھی ملک وقوم کیساتھ کسی غداری سے کم نہیں‘نیب سمیت تمام حکومتی ادارے ’’مردہ گھوڑا‘‘بن چکے ہیں ‘کرپشن اور لوٹ مار کر نا بھی ملک وقوم کیساتھ کسی غداری سے کم نہیں ‘آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام تبدیلی کے حق میں ووٹ دیں ‘(ن) لیگ والوں سے قوم کو کسی بھلائی کی توقع نہیں کر نی چاہیے ‘حکومت ٹی اوآرز کا مسئلہ کے حل کر نے میں سنجیدہ نہیں ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر چل رہی ہے جو حکمرانوں اور ملک کے کسی بھی صورت مفاد میں نہیں ۔
اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے پاس اب بھی موقعہ ہے کہ و ہ ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ دیں اور اپوزیشن کے ٹی او آرز کو تسلیم کر لیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد پوری قوم کو نظر آرہا ہے لیکن حکومت کے اندر جو انتشار ہے وہ بھی سب دیکھ رہے ہیں کیونکہ (ن) لیگ کے اپنے لوگ بھی کر پشن بچا ؤ پروگرام میں انکا ساتھ دینے کو تیار نہیں جسکی وجہ سے حکمران ہر محاذپر انتشار کا شکار نظر آرہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کو چھوڑ دیں اور ٹی آو آرز کے مسئلہ کو حل کر لیں کیونکہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں اپوزیشن ہر صورت کر پشن کے خاتمے اور حکمرانوں کے احتساب کیلئے اپوزیشن کو سڑکوں پر آنا ہی پڑ یگا اور پھر ملکی حالات کی ذمہ داری کسی اور پر نہیں (ن) لیگ پر ہی عا ئدہوگی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.