حاجیوں کی گمشدگی کا مسئلہ‘ سعودی حکومت کا جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

اتوار 17 جولائی 2016 16:53

حاجیوں کی گمشدگی کا مسئلہ‘ سعودی حکومت کا جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جولائی ۔2016ء) ہنگامی صورتحال میں حاجیوں کی گمشدگی کا مسئلہ حل ہو گیا۔ سعودی حکومت نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کر لیا۔ جی پی آر ایس سسٹم کے ذریعے حاجیوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال دوران حج منیٰ میں حادثے کے نتیجے میں سیکڑوں حاجی شہید ہوئے جن میں کئی لاپتہ ہوئے اور کئی دنوں تک شہید حاجیوں کے لواحقین اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے رہے۔

(جاری ہے)

اس سال گزشتہ سال کے ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر سعودی حکومت نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے اور جی پی آر ایس سسٹم کے ذریعے حاجیوں کا ڈیٹا جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دوبارہ ایسی صورتحال میں حاجیوں کو ڈھونڈا جا سکے۔دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے بھی نادرا کے ساتھ مل کر ٹریکنگ سسٹم کی تیاری شروع کر دی ہے۔اس حوالے وزارت مذہبی امور نے موبائل فون کمپنیوں سے بات چیت بھی شروع کر دی ہے جس میں تجویز ہے کہ ہینڈ بینڈ تیار کیا جائے جس میں موبائیل چپ کے ذریعے متعلقہ حاجیوں کا ڈیٹا ہو اور کسی حاجی کے لاپتہ یا گمشدہ ہونے کی صورت میں اس کا پتہ چلایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :