حکومت پراپرٹی پر نئے ٹیکسوں کے نفاذ کے معاملہ پر رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے تحفظات دور کرنے کیلئے متحرک
ملک بھر کی اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نمائندے (کل) ایف بی آر حکام سے مذاکرات کریں گے
اتوار 17 جولائی 2016 20:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17جولائی۔2016ء) حکومت پراپرٹی پر نئے ٹیکسوں کے نفاذ کے معاملہ پر رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے تحفظات دور کرنے کے لیے متحرک ہوگئی۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کو ریئل اسٹیٹ انڈسٹری اور چیمبر آف کامرس کے نمائندوں سے مذاکرات کی ہدایت کردی۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اسلام آباد سٹیٹ ایجنٹس ایسوسی سمیت اور چیمبر کے نمائندوں کو (کل)پیرکومذاکرات کی دعوت دے دی۔
ملک بھر کی اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نمائندے (کل) 3 بجے ایف بی آر حکام سے مذاکرات کریں گے۔مذاکرات میں اسلام آباد سٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر عبدالروٴوف چوہدری ، اسلام آباد چیمبر کے قائمقام صدر شیخ عبدالوحید اور فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے صدر عبدالرؤف عالم سمیت دیکر نمائندے شریک ہوں گے۔ایف بی آر سے مذاکرات سے پہلے سٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.