صوبہ پنجاب میںگاڑی چوری کی وارداتوںمیں اضافہ ، محکمہ ایکسائز نے سم کارڈ والی نمبر پلیٹس متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا
سمیرا فقیرحسین پیر 18 جولائی 2016 12:46
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء) : لاہور سمیت پنجاب بھر میں گاڑی چوری کی وارداتوں میں اضافہ کے پیش نظر محکمہ ایکسائز نے سم کارڈ والی نمبر پلیٹس متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے الیکٹرانک ڈیوائس والی تیسری نمبر پلیٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کو جلد ہی عملی جامہ بھی پہنا دیا جائے گا۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق یہ نمبر پلیٹ گاڑی کی فرنٹ اسکرین پر لگائی جائے گی۔(جاری ہے)
فرنٹ اسکرین پر لگائی جانے والی اس نمبر پلیٹ پر ایک سم کارڈ نصب کیا جائے گا، جس میں گاڑی کے مالک کا نام ، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا انجن نمبر اور چیسی نمبر درج کیا جائے گا۔ محکمہ ایکسائز نے بتایا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر الیکٹرک ریڈار بھی نصب کیے جائیں گے۔
اگر اس سم کارڈ یا پلیٹ کو اُتارنے یا ہٹانے کی کوشش کی گئی تو محکمہ ایکسائز کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو فوری طور پر پتہ چل جائے گا۔علاوہ ازیں اگر گاڑی کو چوری کر کے بیرون شہر لیجانے کی کوشش کی گئی تو ریڈار اس گاڑی کو بند کردے گا۔محکمہ ایکسائز کے مطابق ان نمبر پلیٹس کی تنصیب کے بعد گاڑی چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.