دبئی: القصیص پولیس نے ماں کے بے جا تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کو بازیاب کروالیا
پیر 18 جولائی 2016 12:56
دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء): دبئی پولیس نے ماں کے بے جا تشدد کی رپورٹ کرنے والی 12سالہ بچی کو گھر سے بازیاب کروا کر کیئر سینٹر منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق القصیص پولیس اسٹیشن کو ایک 12سالہ بچی کی طرف سے شکایت موصول ہو ئی کہ اس کی ماں اس پر بے پناہ تشدد کرتی ہے ۔ اور اسے اس سے بچایا جائے ۔ دبئی پولیس نے بچی کی اطلاع پر اس گھر پر کاروائی کی اور بچی کو اس کی ماں سے بازیاب کروالیا ۔
بچی نے پولیس ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو بتایا کہ وہ اپنی ماں کے پاس نہیں رہنا چاہتی کیونکہ وہ اس پر بیجا تشدد کرتی ہے ۔ جس پر پولیس ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے بچی کو مقامی کئیر سنٹر منتقل کر دیا۔ جبکہ بچی کی ماں کو گرفتار کر لیا۔ بچی کی ماں کے خلاف تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مذکورہ خاتون جرائم پیشہ ہے ۔(جاری ہے)
اور دبئی پولیس کو متعدد مقدامات میں مطلوب بھی ہے ۔
دبئی پولیس نے ماں کے خلاف بچی کو زدکوب کرنے اوربیجا تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ۔القصیص پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر کرنل احمد ثانی بن غلیطہ نے مقامی اخبار کے رپورٹر کو بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں پولیس نے چار بچوں کو ان کے ماں باپ کے گھر سے بیجا تشدد کی روپورٹ آنے پر بازیاب کروایا۔ جس کے بعد مذکورہ بچوں کو کئیر سنٹر منتقل کر دیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.