”نیب “اور ”الیکشن کمیشن “آئین وقانون نہیں حکمرانوں کی مر ضی سے چل رہے ہیں ‘ چوہدری محمدسرور
پیر 18 جولائی 2016 16:52
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ”نیب “اور ”الیکشن کمیشن “آئین وقانون نہیں حکمرانوں کی مر ضی سے چل رہے ہیں، چوروں کو “چوری “کا حساب دینا ہی پڑ یگا، پانامہ لیکس کے معاملے کو انجام تک پہنچنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں حکمرانوں کو اپنی کر پشن او ر لوٹ مار کا حساب دینا ہی پڑ یگا،پنجاب میں عوام کو صحت سمیت دیگر سہولتیں اچانک چھاپوں سے نہیں کر پشن اور بیڈ گورننس کے خاتمے سے ہی ممکن ہو سکتیں ہیں ۔
سوموار کے روز گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کی جماعتیں چٹان سے زیادہ مضبو ط ہے اور حکمرانوں نے ٹی اوآرز کا مسئلہ حل نہ کیا تو ہم کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے بلکہ قانونی جنگ کے ساتھ سڑکوں پر بھی آکر حکمرانوں کی کر پشن اور بیڈ گورننس کو بے نقاب کیا جا ئیگا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن اور نیب کسی بھی صورت آزاد اور خودمختار نظر نہیں آتا بلکہ دونوں ادارے آئین اور قانون نہیں حکمرانوں کی منشاکے مطابق چل رہے ہیں جو ملک اور قوم کیساتھ ظلم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر پانامہ لیکس کے معاملے کو اس کے انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کیلئے ہم کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں کیونکہ اگر ملک میں کر پشن اورلو ٹ مارختم نہیں ہوگی تو ملک سے غر بت اورمہنگائی بے روزگاری جیسے مسائل کا خاتمہ بھی ممکن نہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.