آئی جی خیبرپختونخوا نے ڈی ایس پی پی کیو آر کو فوری طور پر معطل کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دیدیا
پیر 18 جولائی 2016 16:57
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے ڈی ایس پی پی کیو آر کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف پرچہ درج کرانے کا حکم صادر کیا ہے۔
(جاری ہے)
ترجمان خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق پشاور کے ایک شہری نے آئی جی پی خیبر پختونخوا کو ایس ایم ایس کے ذریعے ڈی ایس پی پی کیو آر محمد نواز کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی شکایت کی تھی۔
آئی جی پی نے ڈی ایس پی کے خلاف لگائے گئے الزامات کو جب متعلقہ سنیئر پولیس افسروں کے ذریعے چیک کیا تو انہوں نے اپنی رپورٹ میں الزامات کو حقیقت پر مبنی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کرنے کی سفارش کی۔ آئی جی پی نے سنیئر پولیس افسروں کی رپورٹ کی روشنی میں ڈی ایس پی پی کیوآر محمد نواز کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم جاری کردیاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.