کشمیری عوام جسے ووٹ دیں گے وہ ہمارے لیے قابل قبول ہو گا ،پرویز رشید
وزیراعظم کی صحت پہلے کے مقابلے میں بہت بہتر ہے،قومی سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہو گی، عمران خان آزادی کے مہینے میں یلغار کی سیاست کرنا چاہتے ہیں، صحافیوں سے گفتگو
جمعرات 21 جولائی 2016 20:28
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جولائی ۔2016ء ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ کشمیری عوام جسے ووٹ دیں گے وہ ہمارے لیے قابل قبول ہو گا ،وزیراعظم کی صحت پہلے کے مقابلے میں بہت بہتر ہے،قومی سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہو گی، عمران خان آزادی کے مہینے میں یلغار کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔
جمعرات کو ممتاز براڈ کاسٹر آغاز ناصر مرحوم کی یاد میں منعقدہ ریفرنس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے کشمیری عوام جو فیصلہ کرینگے ہمیں قبول ہو گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی صحت پہلے کے مقابلے میں بہت بہتر ہے ۔(جاری ہے)
وزیراعظم بیماری کے دوران بھی سرکاری ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جمعہ کو ہونیوالے قومی سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہو گی ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت پاکستان نے کشمیر کے مسئلے کو دنیا بھر میں بہتر طریقے سے اجاگر کیا پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔عمران خان کی طرف سے حکومت کیخلاف 7 اگست سے تحریک چلانے سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے کشمیریوں سے یکجہتی کے دن حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کیا، عمران خان آزادی کے مہینے میں یلغار کی سیاست کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ترجیحات آج تک واضح نہیں ہو سکیں ۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لیے تمام سیاسی جماعتوں نے ملکر فیصلے کیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلاءاور پولیس میں تصادم‘پولیس کی وکلاءپر شیلنگ اور لاٹھی چارج
-
سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری‘ایکٹ آئین سے متصادم قرار
-
لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس میں تصادم
-
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب ،سانحہ 9مئی کو یوم سیاہ اور شہداءسے اظہار یکجہتی کیا جائیگا
-
جنگ بندی پر بات چیت بحال ہونے کے باوجود زمینی حملے پر عمل درآمد کے لیے اسرائیلی ٹینک رفح میں داخل
-
رفح پر حملے کے خدشے کے پیش نظرواشنگٹن نے اسرائیل کو دو ہزار اور 17سو پاﺅنڈ کے بموں کی فراہمی روک دی
-
سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ آئین سے متصادم قرار دیدیا
-
اسرائیل کے خلاف کارروائی پر امریکی سینیٹرز کی عالمی عدالت جرائم کو دھمکی
-
وزیر داخلہ کے حکم پر گارڈن ٹاون لاہور اور عوامی مرکز کراچی کے پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے ،پوری کوشش ہے کہ عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں کوئی دقت پیش نہ آئے، محسن نقوی
-
پاکستان میں فلم کی صنعت ٹیکس فری ہے، ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کی جانب سے پاکستانی ثقافت پر فلم کی تیاری خوش آئند ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی ٹیم کے ارکان سے ملاقات میں گفتگو
-
اسرائیلی فوج نے رفح پر حملہ کیا توہم بحری جہازوں پر اپنے حملوں کو بڑھا دیں گے.یمنی حوثی گروپ
-
پارلیمنٹ کو پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 بنانے کا اختیار نہیں ، ایکٹ آئین کے خلاف ہے،جسٹس عائشہ اے ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.