مومل شیخ کی بولی وڈ ڈیبیو فلم کا ٹریلر جاری
فلم ”ہیپی بھاگ جائے گی“ 19 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
جمعہ 22 جولائی 2016 12:16
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جولائی ۔2016ء) پاکستانی اداکارہ مومل شیخ اور ان کے والد جاوید شیخ کی پہلی بولی وڈ فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ کا مزاح سے بھرپور ٹریلر جاری کردیا گیا۔فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ میں مومل شیخ کے ساتھ بولی وڈ اداکارہ ڈیانا پینٹی، ابھے دیول اور جمی شیرگل اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔اس فلم کے پہلے ٹریلر کو دیکھ کر یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ڈیانا پینٹی نے تمام توجہ اپنی طرف مرکوز کرلی۔
واضح رہے کہ ڈیانا کی بولی وڈ میں یہ دوسری فلم ہے، ان کی پہلی فلم ’کوکٹیل‘ 2012 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے بولی وڈ فلموں سے وقفہ لے لیا تھا۔اس فلم میں ڈیانا نے ’ہیپی‘ کا کردار ادا کیا ہے جو اپنی شادی سے ایک رات قبل گھر سے بھاگ جاتی ہیں۔(جاری ہے)
ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ہیپی اپنی شادی سے بھاگنے کے بعد غلطی سے پاکستان پہنچ جاتی ہیں اور وہاں ان کی ملاقات ابھے دیول سے ہوتی ہے جو واپس ہندوستان جانے میں ان کی مدد کرتے ہیں، اس دوران ہیپی کو کچھ لوگ اغوا بھی کرلیتے ہیں۔
مومل اس فلم میں ابھے دیول کی بیوی کا کردار ادا کررہی ہیں جو ہیپی کو واپس ابھے کے ساتھ ہندوستان پہنچائیں گی۔پاکستانی اداکارہ کا اس فلم میں بیحد دلکش انداز پیش کیا گیا ہے۔فلم ”ہیپی بھاگ جائے گی“ رواں سال 19 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارعامر خان کی فلم ’’لاہور1947 ‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں‘ مایا خان
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.