زرعی ادویات کے تاجروں کے خلاف کارروائی پراظہار تشویش

ہفتہ 23 جولائی 2016 16:17

راولپنڈی۔23 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جولائی۔2016ء) زرعی ادویات کے تاجروں کے خلاف محکمہ زراعت کی کارروائی پر زرعی ادویات کے شعبے سے منسلک تاجروں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ زرعی ادویات کی فروخت کے خلاف جاری نام نہاد آپریشن کو فی الفور بند کیاجائے ۔

(جاری ہے)

زرعی ادویات کے شعبے سے منسلک تاجروں نے محکمہ زراعت کے آپریشن کو نام نہاد قرار دیتے ہوئے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ زرعی ادویات کی دکانوں پر چھاپوں سے کسانوں کو زرعی ادویات اور کیڑے مار زہروں کی ترسیل بند ہو جائے گی جس سے یقینی طور پر فصلات کو نقصان پہنچے گا ۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ لائسنس یافتہ تاجروں کو ہراساں کرنا کسی صورت برداشت نہیں اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ اس آپریشن کو فوری بند کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :