وزیراعظم کی کابل بم دھماکوں کی مذمت، افغان حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی
پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، دہشتگردی کیخلاف غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں ،نواز شریف دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افغان حکومت کی مدد کیلئے ہمیشہ تیار ہیں،دہشتگردی ہم سب کی مشترکہ دشمن ہے اس کیخلاف سب کو مشترکہ اور ٹھوس کوششیں کرنا ہونگی ، وزیراعظم کا دھماکوں پر رد عمل
ہفتہ 23 جولائی 2016 18:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کابل میں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے اور ہم دہشتگردی کیخلاف غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افغان حکومت کی مدد کیلئے ہمیشہ تیار ہیں انہوں نے کابل بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں اور وہ انسانیت کی قدر کرنا نہیں جانتے ۔ نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردی ہم سب کی مشترکہ دشمن ہے اور دہشتگردی کیخلاف سب کو مشترکہ اور ٹھوس کوششیں کرنا ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت مشکلات کا سامنا کیا اور پاکستان دہشتگردی کیخلاف صف اول کے ملک کا کردار ادا کر رہاہے ۔ دہشتگردوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.