بھارت کی اینٹیگا ٹیسٹ پر گرفت مضبوط، ویسٹ انڈیز کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 302 رنز درکار
اتوار 24 جولائی 2016 12:34
اینٹیگا ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء) بھارت کی اینٹیگا ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ہوگئی، ویسٹ انڈیز نے فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں بھی 21 رنز پر ایک وکٹ گنوا دی اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 302 رنز درکار ہیں۔ پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز 243 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کارلوس براتھویٹ 74 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، امیش یادیو اور محمد شامی نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔
تفصیلات کے مطابق سر ویون رچرڈز سٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھارت کی پہلی اننگز 566 رنز کے جواب میں 243 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اسے فالو آن کی خفت کا سامنا کرنا پڑا، کارلوس براتھویٹ 74 اور شین ڈورچ 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ راجیندرا چندریکا 16 ، دیوندرا بشو 12 ، ڈیرن براوو 11 ، مارلون سیموئلز ایک، جرمائن بلیکووڈ صفر، روسٹن چیز 23 اور کپتان جیسن ہولڈر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.