آزاد کشمیر الیکشن: پی ٹی آئی کا 3 لاکھ 83 ہزار ووٹ لینے کا دعویٰ غلط نکلا
فہد شبیر اتوار 24 جولائی 2016 17:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جولائی۔2016ء) آزاد کشمیر الیکشن میں ووٹوں کے حصول کے حوالے سے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے دعوے غلط نکلے، پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے کارکنوں کو ماموں بنانے کی کوشش پکڑی گئی، آزاد کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف کو تین لاکھ تراسی ہزار ووٹ ملنے کا دعویٰ غلط ثابت ہوا۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں پی ٹی آئی کو تین لاکھ تراسی ہزار ووٹ ملنے کا دعویٰ کیا تھا۔
تاہم الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق تحریک انصاف کو دو لاکھ دس ہزار آٹھ سو ستائیس ووٹ ملے۔ مسلم لیگ نواز کو کل سات لاکھ انتالیس ہزار ایک سو پچاسی ووٹ ملے۔ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر انتخاب میں تین لاکھ باون ہزار چھ سو بیاسی ووٹ حاصل کئے ہیں۔(جاری ہے)
آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج اور نعیم الحق کے گزشتہ روز کے ٹویٹ میں واضح تضاد سامنے آ گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ نواز ووٹوں کے لحاظ سے پہلے، پیپلز پارٹی دوسرے اور پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر آئی ہے۔ آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد پی ٹی آئی قیادت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے جس کے بعد کئے گئے ٹویٹ میں تین لاکھ تراسی ہزار ووٹ لینے کا دعویٰ کر کے یہ پیغام دیا گیا کہ پی ٹی آئی ووٹوں کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت انصاف: اسرائیل کو رفح میں فوجی کارروائی روکنے کا حکم
-
وفاقی وزیرجام کمال خان نے وزارت تجارت سے منسلک اداروں میں شفافیت کے لئے تین سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کر لی
-
پاکستانی طلبہ کو کرغزستان سے وطن واپس لانے کا آپریشن ختم کردیا گیا
-
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کے لیے ’انعام‘ نہیں، بوریل
-
پیرس کی مشہور شاہراہ پر ’دنیا کا سب سے بڑا دسترخوان‘ سجے گا
-
پاکستان: مارخور کے تحفظ کے عالمی دن پر علاقائی تعاون پر زور
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج پھر 1800 روپے کی بڑی کمی ہوگئی
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے 100 ارب روپے سرپلس بجٹ پیش کردیا
-
وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ، جمام کمال
-
معیشت اور ایس آئی ایف سی ہماری لائف لائن اور ریڈ لائن ہیں، سیاسی شعبدہ باز محاذ آرائی میں آگے نکل چکے ہیں، ان سے پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام ہضم نہیں ہو رہا، عطاء اللہ تارڑ
-
کل رات کو ہم سب نے دیکھا کہ فرسودہ نظام کے بلڈوزر آئے،بیرسٹرگوہر
-
عامر لیاقت کے قتل کیس کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ او سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.