پہلا ٹیسٹ ، بھارت نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 92 رنز سے شکست دیدی
پیر 25 جولائی 2016 13:03
اینٹیگا ۔ 25 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جولائی۔2016ء) بھارتی بلے بازوں اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 92 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتر حاصل کرلی، اس سے قبل تیسرے روز بھارتی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز ٹیم نے فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں بھی 21 رنز پر ایک وکٹ گنوا دی تھی اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 302 رنز درکار تھے ۔
پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز 243 رنز پر ڈھیر ہوگئی، میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہوگیا، چوتھے روز روی چندرن ایشون نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، انکو شاندار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔(جاری ہے)
میچ میں امیش یادیو نے پانچ، محمد شامی نے چار ، میشرا نے تین اور اشانت شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق سر ویون رچرڈز سٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز ٹیم نے فالو آن ہونے کے بعد اپنی دوسری اننگز ایک وکٹ کے نقصان پر 21 رنز سے دوبارہ شروع کی تو چندریکا 9 اور براوو 10 پر کھیل رہے تھے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 302 رنز درکار تھے، تاہم چوتھے روز بھارتی باؤلر روی چندرن ایشون نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن تہس نہس کردی اور اس کے چار کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔ براوو 10، چندریکا 31، بلیکووڈ صفر، سیمیولز 50، چیسی 8، ڈوریچ 9، ہولڈر 16، بیشو45 اور گیبرئل 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور براتھویٹ 51 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے روی چندرن ایشون نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ میچ میں امیش یادیو نے پانچ، محمد شامی نے چار ، میشرا نے تین اور اشانت شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس طرح میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو میچ میں ایک اننگز اور 92 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ روی چندرن ایشون نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، انکو شاندار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.