(ن) لیگ اپنے سوا ہر کسی کا حتساب چاہتی ہے ‘اپوزیشن کا احتجاج نہیں حکومتی لوٹ مارانتشار اور فساد کی جڑ ہے‘چوہدری سرور
کر پشن کیخلاف بولنے والوں سے (ن) لیگ نفرت کرتی ہے ‘پانامہ لیکس میں کر پٹ لوگوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں ملک میں شفاف احتسا ب ہو جائے تو کر پٹ حکمران اقتدار میں نہیں جیلوں میں ہوں گے ، کارکنوں کے وفود سے گفتگو
پیر 25 جولائی 2016 17:35
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جولائی ۔2016ء) سابق گو رنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اپنے سوا ہر کسی کا حتساب چاہتی ہے ‘اپوزیشن کا احتجاج نہیں حکومتی لوٹ مارانتشار اور فساد کی جڑ ہے‘کر پشن کیخلاف بولنے والوں سے (ن) لیگ نفرت کرتی ہے ‘پانامہ لیکس میں کر پٹ لوگوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں ‘ملک میں شفاف احتسا ب ہو جائے تو کر پٹ حکمران اقتدار میں نہیں جیلوں میں ہوں گے۔
تحر یک انصاف کے کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں سابق گو رنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ جب تک حکمران ملک میں لوٹ مار کے بازار کو ختم نہیں کر یں گے اس وقت تک تحر یک انصاف خاموش نہیں بیٹھیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور حکومت میں کر پشن اور لوٹ مار کے جتنے سیکنڈ لز سامنے آئے ہیں ان کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے اپنی کر پٹ حکومت بچانے کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گے کوئی بہانہ (ن) لیگ کو احتساب سے نہیں بچا سکتا ‘قوم سے جھوٹ بولنے والے حکمرانوں کا ٹھکانہ اقتدار نہیں جیل ہو ناچاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی ترقی اور خوشحالی کے دعوؤں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ملک میں بدتر ین لوڈشیڈ نگ حکمرانوں کی ناکامیوں کی تصد یق کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ملک اور قوم کی بجائے ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے جسکی وجہ سے حکومتی سطح پر ملک بالکل لاوارث نظر آرہا ہے حکمران اگر سمجھتے ہیں کہ وہ جھوٹ بول کر احتساب سے بچ جائیں گے تو ایسا کسی بھی صورت ممکن نہیں جنہوں نے کر پشن اور لوٹ مار کی ہے انکو اس کا ضرور حساب دینا پڑ یگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کا تحفظات کا اظہار
-
پنجاب حکومت اب تک گندم کا ایک دانہ بھی نہیں خرید سکی‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.