وزیر محنت راجہ اشفاق سرور سے چینی سرمایہ کاروں و صنعت کاروں کے وفد کی ملاقات
منگل 26 جولائی 2016 16:44
(جاری ہے)
ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر میاں شکیل احمد کے علاوہ وفد کے دیگر ارکان میں چن جن پنگ ، وانگ جی ، جانگ زنگ یانگاور مس ہا زی یا شامل ہیں جبکہ سی ای او پر یمیئر گروپ آف کمپنی شوکت مبارک اور کنٹری ڈائر یکٹر پر یمیئر انرجی پاکستان احمد دانیال بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ چینی سرمایہ کاروں نے صوبہ پنجاب میں آٹو مو بائل مینو فیکچرنگ یونٹ لگانے میں خصوصی دلچسپی کا اظہارکیا۔را جہ اشفاق سرور نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی وجہ سے حکومت پنجاب اپنی افرادی قوت کی جدید فنی تربیت کر رہی ہے ۔اور مختلف انڈسٹریل زونز میں ٹیکس فری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ سرمایہ کاری کے فروغ سے آٹوموبائل انڈسٹری ، آٹومینوفیکچرنگ،زراعت اور لائیوسٹاک سمیت تمام اہم شعبوں میں چینی کمپنیوں کی خاص مہارت اور تجربات سے استفادہ کا بھرپور موقع ملے گا اور دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری ، معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ اور اشتراک کار بڑھانے کے حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمے اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں چین کے بھرپور تعاون کو سراہا اور کہاکہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی بھرپور کاوشوں اور ذاتی دلچسپی کے نتیجے میں پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول انتہائی سازگار ہے اور حکومت پنجاب تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے غیرملکی سرمایہ کاروں کی بھرپور سرپرستی اور حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز، ماہرین اور ورکرز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ چینی وفد نے حکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ میں منافہ بخش سرمایہ کاری کے حوالے سے دی جانے والی شاندار مراعات اور سہولیات کو بے حد سراہا ۔مزید اہم خبریں
-
قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی نصر اللہ گڈانی دم توڑ گئے
-
پاکستانی آرمی چیف کا دورہ جرمنی اور اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں
-
ایرانی حکومت نے مرحوم ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی
-
ججز تعیناتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو 15روز کی مہلت دیدی
-
یہ بلڈنگ نہیں پی ٹی آئی کا نظریہ ختم کرنا چاہتے ہیں،بیرسٹرگوہر
-
تحریک انصاف کا پارٹی سیکرٹر یٹ پر سی ڈی اے کی کارروائی کیخلاف عدالت جانے کااعلان
-
یو اے ای کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ
-
رفح میں انسانی ضروریات زیادہ جبکہ دستیاب امداد انتہائی کم، یو این ادارے
-
جنرل اسمبلی: ہر سال سربرنیکا نسل کُشی کی یاد منانے کی قرارداد منظور
-
رات گئے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پر آپریشن
-
حکومت پنجاب کو کہتا ہوں کہ سڑک بنانے اور مفت آٹا تقسیم کرنے سے ووٹ نہیں ملنا
-
25ارب ڈالر میں 12ارب ڈالر کے معاہدے سعودی عرب کے ساتھ طے ہوگئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.