مسلسل ٹی وی دیکھنے سے پھیپھڑوں میں خون جمنے کا خدشہ ہوتا ہے، تحقیق
بدھ 27 جولائی 2016 12:41
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جولائی۔2016ء) جاپانی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ڈھائی گھنٹے سے زیادہ ٹی وی دیکھنے والوں کے پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے جمنے سے موت واقع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔جاپانی سائنس دانوں کی جانب سے ایک طویل مطالعہ کیا گیا جو تقریبا 20 سال تک جاری رہا جس میں 40 سے 79 سال تک کے 86 ہزار مردو خواتین کے روزانہ ٹی وی دیکھنے کے دورانیے اور عمومی صحت کے باہمی تعلق کا جائزہ لیا گیا۔
مطالعے میں انکشاف ہوا کہ وہ لوگ جو روزانہ ڈھائی سے 5 گھنٹے تک ٹی وی دیکھتے ہیں ان کے پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے جمنے کے باعث ہلاک ہونے کا امکان 70 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ روزانہ ٹی وی دیکھنے کے دورانیے میں ہر 2 گھنٹے کے اضافے پر اس طرح سے ہلاکت کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔(جاری ہے)
سب سے زیادہ خطرہ یعنی 250 فیصد ان لوگوں کے لیے ہے جو روزانہ 5 گھنٹے سے بھی زیادہ دیر تک ٹی وی دیکھتے ہیں۔
اچھی خبر یہ ہے کہ اس خطرے کو ٹی وی دیکھتے دوران وقفے وقفے سے کھڑے ہوکر پٹھوں کو حرکت دینے اور ٹانگوں کو تھوڑی دیر تک پھیلانے اور سکیڑنے کی ہلکی پھلکی ورزش کرکے ختم کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے جمنے کی ظاہری علامات میں سینے کا درد اور سانس لینے میں دشواری وغیرہ شامل ہیں جو دیگر امراض کی علامتوں سے بہت مشابہت رکھتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب تک کے مطالعات میں (بہت زیادہ ٹی وی دیکھنے کے حوالے سے) یہ پہلو نظر انداز ہوتا آرہا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.