پشاور یونیورسٹی کے فزیکل کیمسٹری سنٹر میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 27 جولائی 2016 13:43

پشاور ۔27جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی۔2016ء) فزیکل کیمسٹری سنٹر پشاور یونیورسٹی میں انٹرپرینیور شپ انوویشن اینڈ کمر شلائزیشن کے بارے میں دوروزہ تربیتی ورکشاپ سنٹر میں شروع ہوگئی ورکشاپ کا افتتاح سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیم خان اور ورکشاپ کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر سلمیٰ بلال نے کیاورکشاپ میں پشاور میں یونیورسٹی سمیت صوبے کے مختلف تعلیمی اداروں سے اساتذہ طلباء اور طالبات شریک ہیں ورکشاپ کے ریسورس پرسن میں ڈاکٹر سیبوک ایمل ایڈون‘ رحمان الله‘ عابد ملک اور ڈاکٹر گوہر سلیم پرویز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :