اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی کانجی ٹی وی چینل پر فوج کو مارشل لا پر اکسانے سے متعلق پروگرام کا نوٹس ، آرٹیکل 6 کے اطلاق سے متعلق پیمرا کے قانونی ماہرین سے رائے مانگ لی
جمہوریت کے خلاف فوج کو اکسانے ،وزیر اعظم ہاؤ س اور ایوان صدر پرقبضے کی باتیں آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتی ہیں،چیئرمین کمیٹی عمران ظفر لغاری کے ریمارکس کمیٹی کا ڈاکٹر عاصم کے بیان کی ویڈیو میڈیا پر نشر ہونے کی تحقیقات کا فیصلہ ،پیمرا سے تفصیلات طلب کر لیں
بدھ 27 جولائی 2016 20:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی کانجی ٹی وی چینل پر فوج کو مارشل لا پر اکسانے سے متعلق پروگرام کا نوٹس لیتے ہوئے نجی ٹی وی چینل پر آرٹیکل سکس کے اطلاق سے متعلق پیمرا کے قانونی ماہرین سے رائے مانگ لی ۔ چیئرمین کمیٹی عمران ظفر لغاری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے خلاف فوج کو اکسانے اور وزیر اعظم ہاؤ س اور ایوان صدر پرقبضے کی باتیں آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتی ہیں۔
کمیٹی کا ڈاکٹر عاصم کے بیان کی ویڈیو میڈیا پر نشر ہونے کی تحقیقات کا فیصلہ ،پیمرا سے ویڈیو نشر کر نے والے چینلز کی تفصیلات طلب کر لیں۔منگل کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عمرا ن ظفر لغاری کی زیر صدار ت پیمرا ہیڈ کورٹر میں ہوا۔(جاری ہے)
اجلاس میں کمیٹی ممبران کے علاوہ چیئر مین پیمرا ابصار عالم اور پیمرا کے دیگر حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں پاکستان براڈکاسٹنگ ایسوسی کی عدم شرکت پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا۔
چیئرمین کمیٹی عمران ظفر لغاری کا کہنا تھا کہ پی بی اے حکام آئندہ اجلاس میں شریک نہ ہونے تو وارنٹ گرفتاری جاری کرینگے ۔ قائمہ کمیٹی کا ڈاکٹر عاصم بیان کی ویڈیو میڈیا پر نشر ہونے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا اور ہدایت کی کہ پیمرا ڈاکٹر عاصم کا ویڈیو بیان نشر کرنے والے ٹی وی چینل کی تفصیلات فراہم کرے ۔ چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا کہنا تھا کہ پیمرا قوانین میں ٹی وی چینلز کو ایسی ویڈیواور بیانات سے روکنے اکا ختیار نہیں ہے ،ٹی وی چینلز پر دوسرے ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے ملک کے آئین اور اداروں کو گالیاں دیتے ہیں ، پیمرا کے پاس ملک اور آئین کے خلاف بات کرنے والے شخص پر پابندی لگانے کا اختیار نہیں ہے ، میڈیا کی قربانیوں کامذاق اڑانے پر پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کرے۔ (رڈ)مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.