موغایشو میں ائیرپورٹ کے قریب دھماکوں کا ایک حملہ آور سابق رکن پارلیمنٹ نکلا
بدھ 27 جولائی 2016 21:02
موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء ) صومالیہ کے دارالحکومت موغایشو میں ائیرپورٹ کے قریب دھماکوں میں ملوث ایک حملہ آور سابق رکن پارلیمنٹ نکلا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق حرکت شباب مجاہدین تنظیم کی ویب سائٹ پر ایک صوتی ریکارڈنگ جاری کی گئی ہے جو موغادیشو ایئرپورٹ کے قریب حساس مقامات پر خودکش حملہ کرنے والوں میں سے ایک شخص کی ہے۔
یہ شخص صومالی پارلیمنٹ کا سابق رکن صالح نوح اسماعیل عرف "صالح بدبادو" ہے۔صوتی ریکارڈنگ میں 57 سالہ صالح بدبادو کا کہنا ہے کہ وہ اس "مبارک" کارروائی کے ذریعے اﷲ کی رضا چاہتا ہے اور اس نے کفار(صومالی حکومتوں کی جانب اشارہ) کے ساتھ کام سے توبہ کر لینے کے بعد یہ راستہ اختیار کیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سابق رکن پارلیمنٹ نے ایک ٹرک کے ذریعے منگل کے روز سکیورٹی چیک پوسٹ کو توڑتے ہوئے اقوام متحدہ کے ایک کمپانڈ کو نشانہ بنایا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.