شکارپور کی سڑکوں کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے ،سندھ کے دیگر شہر وں میں کافی ترقیاتی کام ہوئے ،اب یہاں بھی ترقیاتی کام ہونے چاہئیں، غوث بخش مہر

بدھ 27 جولائی 2016 23:01

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما اور ایم این اے غوث بخش خان مہر نے پریس کلب شکارپور میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں شکارپور کا رہائشی ہوں اور سڑکوں کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے جبکہ سندھ کے دیگر شہر ون میں کافی ترقیاتی کام ہوئے ہیں اب شکارپور میں بھی ترقیاتی کام ہونے چاہیں جبکہ شکارپور میں ترقیاتی کامون کا بحران ہے اور میں شکارپور کی عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور عوام بھی میرے ساتھ ہے انہوں نے مزیدکہاکہ میں نے سب کی مدد کی ہے انہوں نے مزیدکہاکہ سیاستدانو ن کو عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا چاہیے مزیدکہاکہ لندن اور دبئی کی جائیداد کسی کام نہیں آئی گی کیونکہ سیاستدانون کو گھوم پھر کرعوام کے پاس آنا ہے مزیدکہاکہ سیاست میں پسند اور نہ پسند نہیں ہونی چاہی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ نئے منتخب وزیراعلی سندھ عوام کی فلاح اور بہبود کے لئے کام کریں گے ان کو امن امان اور گڈ گورننس پر خصوصی توجہ دینی پڑی گی انہوں نے کہاکہ روڈ راستے سمیت دیگر محکمہ جات خصوصی صحت کی حالت تباہ ہے انہوں نے مزیدکہاکہ اگر کرپشن ختم ہوگی تو امن امان قائم ہوگا انہو ن نے کہاکہ صوبہ بھر میں رینجرس کو اختیارات ملنے چاہیں کیونکہ امن امان بحال کرانے میں رینجرس کا کردار رہا ہے انہوں نے اس موقعے پر پریس کلب شکارپور کے لئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :