لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 7 بدنام ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا

بدھ 27 جولائی 2016 23:01

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 7 بدنام ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گڑھی خدابخش بھٹو سے قتل، پولیس مقابلوں، ڈکیتی اور چوری کے 27 مقدمات میں مطلوب بدنام ڈاکو علی شیر عرف شیرو کو گڑھی خدابخش بھٹو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ گاؤں فتح پور میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 10 مقدمات میں مطلوب ملزم ایاز، 7 مقدمات میں مطلوب اسد اﷲ، 4 مقدمات میں محمد یاسین اور 3 مقدمات میں مطلوب لعل بخش کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائکیلں برآمد کی ہیں۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ پولیس نے مزید کاروائی کے دوران قتل، چوری اور ڈکیتی کے واقعات میں ملوث عرفان پتافی اور غلام علی پتافی کو بھی گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان پر ضلع کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں امن امان کی صورتحال بہتر ہے جبکہ پولیس دن رات جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہے جس میں کامیابیں ملی ہیں۔

متعلقہ عنوان :