پنجاب میں مختلف ندی نالوں میں طغیانی کے امکانات ، پی ڈی ایم اے کی طرف سے خطرے کے پیش نظر پیشگی وارننگ جاری

نالہ ڈیگ اور نالہ ایک میں اونچے درجے جبکہ نالہ بین میں درمیانے درجے کے سیلاب کے امکانات ہیں،فلڈ وارننگ سینٹر

بدھ 27 جولائی 2016 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء ) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے صوبہ بھر میں حالیہ بارشوں کے بعد مختلف ندی نالوں میں طغیانی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نالہ ڈیگ میں گنگرا پل کے مقام پر، نالہ ایک میں ارا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب جبکہ نالہ بین میں شکر گڑھ کے مقام پردرمیانے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔نالہ ڈیگ میں اس وقت پانی کا بہاؤ 35102کیوسک ،نالہ بین میں 6332 کیوسک جبکہ نالہ ایک میں 18327 کیوسک ہے۔ اس حوالے سے علاقہ مکینوں کو پیشگی خبردار کردیا گیاہے کہ اپنے جان ومال کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ندی نالوں سے دور رہیں۔

متعلقہ عنوان :