سرکاری بینکوں کے 48ارب 70کروڑکے قرض میں ڈوب گئے

بدھ 27 جولائی 2016 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) بینکوں اور مالیاتی اداروں کے غیر فعال قرضے 634 ارب 44 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئے،، سرکاری بینکوں کے 48ارب 70کروڑ روپے کے قرضے ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کے مطابق تین ماہ کے دوران مجموعی طور پر بینکوں کے غیر فعال قرضوں میں 13ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،، جبکہ مکمل طور پر ڈوبے قرضے 10ارب 81 کروڑ روپے بڑھ گئے اور ان کا حجم 105ارب 47کروڑ روپے ہو گیا ہے۔سرکاری بینکوں کے مکمل طور پر ڈوبے قرضے ان کے مجموعی قرضوں کے 5.5 ہیں،، ان کے مقابلے میں نجی شعبے کے کمرشل بینکوں کی یہ شرح صرف 1.18فیصد ہے۔