ناک میں موجود جراثیم سے نئی اینٹی بایوٹک دریافت کرلی گئی
پہلے تمام طرح کی اینٹی بایوٹک دواوٴں کی دریافت مٹی میں پائے جانے والے بیکٹریا سے ہوئی تھی ‘ حکام جرمنی میں یونیورسٹی آف ٹوبینجن کی ٹیم نے انسانی جسم کا ہی تجزیہ شروع کیا ہے
جمعرات 28 جولائی 2016 14:24
(جاری ہے)
جرمن محققین کے مطابق انسانی جسم نئی دواوٴں کی تیاری کا وہ اہم ماخذ ہے جسے اب تک پوری طرح سے کھنگالا نہیں گیا ‘یوں تو ہمارا جسم کوئی میدان جنگ نہیں لگتا ہے تاہم اگر باریکی سے دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ جسم میں پائے جانے والے مختلف طرح کے جرثومے خوراک اور اپنی جگہ حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے برسرپیکار رہتے ہیں ‘اپنی بقا کیلئے وہ جو ایک طویل وقت سے ہتھیار استعمال کرتے رہے ہیں ان میں سے اینٹی بایوٹک بھی ہے۔
انسانوں کی ناک میں جو جرثومے سب سے زیادہ حملہ آور ہوتے ہیں ان میں سے دو سٹیفائیلوکس اور ایم آر ایس اے بہت اہم ہیں۔ تقریبا 30 فیصد لوگوں کی ناک میں یہ بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں۔سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ اگر کسی کے نتھنوں میں مخالف بگ سٹیفائیلوکس لگڈنس ہے تو پھر دوسرا اس کا حریف بیکٹیریا ایس اوریئس نہیں ہوگا۔ اسی طریقے کے مطابق محققین کی ٹیم نے کئی طرح کے بیکٹیریوں کا استعمال کرکے دریافت کیا کہ بگز یا جرثومے اپنی جین تبدیل کر کے دوسرے سے کس طرح لڑتے رہتے ہیں اور ناک کے بالوں کے اندر زندہ رہتے ہیں اسی طریقہ کار سے انھوں نے آخر میں اس اہم جین کو تلاش کر لیا جس میں ایک نئی اینٹی بائیوٹک دوا تیار کرنے کی ہدایات تھیں، انھوں نے اس کا نام لگڈن رکھا۔اس کا چوہوں پر کامیاب تجربہ کیا گیا ریسرچ ٹیم میں شامل ڈاکٹر برن ہارڈ کزمر کے مطابق بعض جانورں میں تو مکمل طور پر اس طرح صاف ہوئے کہ ان میں ایک بھی بیکٹیریا باقی نہیں بچا ‘بعض میں کم ہوئے لیکن اب بھی ان میں کچھ اثرات باقی تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.