ریڈیو پاکستان میں 164ملین روپے کا سکینڈل سامنے آگیا

حکام ٹرانسمیٹر کی خریداری کے نام پر 164ملین روپے ڈکار گئے

جمعرات 28 جولائی 2016 19:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی ۔2016ء) ریڈیو پاکستان کے حکام ٹرانسمیٹر کی خریداری کے نام پر 164ملین روپے ھڑپ کر گئے ہیں، ریڈیو پاکستان کے افسران کے ایک سمری کے ذریعے سیکریٹری اطلاعات و نشریات سے بلوچستان کے علاقے تربت میںk.

(جاری ہے)

w100کا ٹرانسمیٹر نصب کرنے کی منظوری لی، سیکریٹری سمری پر دستخط کرنے کے بعد 164 ملین روپے بھی جاری کر دیئے، آن لائن کہ ذرائع نے بتایا کہ افسران نے 100کے ڈبلیو(k w) کا ایسا ٹرانسمیٹر خریدا جو ناقابل استعمال تھا، جس پر ٹرانسمیٹر بلوچستان کے علاقے تربت لے جایا گیا تو افسران نے نصب کرنے کی بجائے کھلے آسمان کے نیجے سامان پھینک دیا اور 164ملین روپے قومی خزانہ سے وصول کر لئے، ذرائع نے بتایا کہ رقم کی ادائیگی کرنے کے بعد ٹرانسمیٹر ابھی تک چالو نہیں کیا جا سکا جس کے باعث تربت کے اور دیگر علاقے قومی نشریات سننے سے محروم ہے۔

متعلقہ عنوان :