بلوچستان ہائی کورٹ نے میرمقبول احمدخان لہڑی کی درخواست ضمانت مستردکردی

نیب اہلکاروں نے ملزم کواحاطہ عدالت سے گرفتارکرکے نیب عدالت میں پیش کیا،جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیاگیا

جمعرات 28 جولائی 2016 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی ۔2016ء) بلوچستان ہائیکورٹ نے سابق سٹی ناظم وسابق چیئرمین کیو ڈی اے میر مقبول احمد لہڑی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جس کے بعد نیب اہلکاروں نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا ملزم کو نیب حکام نے احتساب عدالت میں پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا گیا اطلاعات کے مطابق سابق سٹی ناظم میر مقبول لہڑی نے 2005 سے2009 میں اختیارات کے ناجائز اور اپنے فرنٹ مین سلطان احمد کے ذریعے قیمتی سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تھی اور قومی خزانے کو 79 لاکھ کا نقصان پہنچایا نیب نے 2007 میں تحقیقات کا آغاز کر دیا اور ناقابل تردید ثبوت اکھٹے کر کے ملزم میر قبول لہڑی اور دیگر کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا احتساب عدالت نے نیب کی تحقیقات کی روشنی میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کی جس پر میر مقبول احمد لہڑی نے بلوچستان ہائیکورٹ سے عبوری ضمانٹ حاصل کی جس کی منسوخی ہونے پر رجوع کیا تھا سپریم کورٹ نے کیس کو واپس بلوچستان ہائیکورٹ کو ریفر کیا ہائیکورٹ سے درخواست کی ضمانت کی منسوخی کے بعد نیب نے احاطہ عدالت سے گرفتار کیا اور دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیا گیا احتساب عدالت کے جج عبدالمجید ناصر نے ٹھوس ثبوت کی بناء پر ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور9 اگست کو دوبارہ احتساب عدالت میں کیس کی سماعت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :