جدہ: سعودی عرب میں گاڑیو ں کے 313شورومز پر جرمانے عائد
جمعہ 29 جولائی 2016 11:57
جدہ: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی 2016ء): وزارتِ تجارت کے حکام نے دوران ِ انسپیکشن سعودی عرب میں 313 گاڑیوں کے شو رومز پر گاڑیوں کے پیٹرول اور ڈیزل کی مائلیج والے سٹکر چسپاں نہ کرنے پر جرمانے عائد کیئے ۔ سعودی عرب میں نئی گاڑیوں کی ونڈ سکرین پر خاص سٹکر لگائے جاتے ہیں ۔ جن پر گاڑی کے ایک لیٹر میں ممکنہ کلومیٹر تہہ کرنے کی ہدایات درج ہوتی ہیں۔
گاڑیوں کے خریداروں کے لیئے ایسی گاڑی خریدنے میں آسانی ہو جاتی ہے ۔ جس پر گاڑی کے متعلق مائلیج کی تفصیلات درج کی گئی ہوتی ہیں۔ وزارت ِ تجارت کی معائنعہ کار ٹیموں نے مختلف علاقو ں میں 14,40ورکشاپس کے معائنے کے دوران 313گاڑیوں کے شورومز کو جرمانے عائد کیئے ۔ وزارتِ تجارت نے پچھلے کچھ عرصہ سے توانائی کی بچت کی مہم شروع کی ہوئی ہے ۔(جاری ہے)
اس مہم میں سعودی وزارتِ تجارت نے سعودی سٹینڈرڈ اینڈ میٹرولوجی اینڈکوالٹی آرگنائزیشن اور سعودی انرجی ایفیشینسی سنٹر کی خدمات بھی لی جارہی ہیں۔
خلاف ورزیوں میں 117شورومز مالکان نے مونو کلر میں سٹکر لگائے ہوئے تھے۔ 136شورومز مالکان نے گاڑیوں پر سے سے ہی کارڈ نہیں چسپاں کیئے تھے۔42شورومز پر کارڈز غلط جگہوں پر چسپاں کیئے ہوئے تھے۔ وزارتِ تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شورومز مالکان کا چاہیے کہ ان کے لیئے بنائے گئے قوانین کی پابندی کریں ۔ ورنہ ان پر بھاری جرمانے عائد کیئے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.