چینی اپیریل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے پاکستان میں روز گار کے 2لاکھ 20ہزار نئے مواقع پیدا ہونگے
جمعہ 29 جولائی 2016 12:00
اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی۔2016ء) چین کی اپیریل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے پاکستان میں روز گار کے 2لاکھ 20ہزار نئے مواقع پیدا ہونگے جبکہ چینی اپیریل مارکیٹ کی جنوبی ایشیاء کی منڈیوں میں منتقلی سے خطے میں مجموعی طور پر 15لاکھ روز گار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق چینی اپیریل مصنوعات کی قیمتوں میں 10فیصد کے اضافہ سے پاکستان میں روزگار کے 2لاکھ 20ہزار نئے مواقع پیدا ہونگے جبکہ اپیریل مصنوعات کا شعبہ اس وقت ملک میں 25لاکھ افراد کو روز گار فراہم کر رہا ہے ۔
چین میں مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کے باعث چینی صنعتکار اپنے پیداواری یونٹس کو جنوبی ایشیاء کے ممالک میں منتقل کر رہے ہیں جہاں پر ہنر مند افرادی قوت سستی دستیاب ہے ۔(جاری ہے)
منتقلی سے نہ صرف چینی معیشت کو فائدہ ہوگا بلکہ اس سے جنوبی ایشیاء کے ممالک اور پاکستان میں بھی صنعتی ترقی کے فروغ میں مدد ملے گی جس سے روز گار کے نئے مواقع دستیاب ہونگے اور بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔
رپورٹ کے مطابق چین کی تیار کردہ اپیریل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے عالمی درآمد کنندگان خطے کے دیگر ممالک کا رخ کر رہے ہیں جہاں پر ان مصنوعات کی قیمت چین کے مقابلہ میں کم ہے ۔ عالمی خریداروں کی جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک بشمول پاکستان منتقلی سے خطے کی برآمدات بڑھیں گی اور بالخصوص اپیریل مصنوعات کی پاکستانی برآمدات میں 13تا 25فیصد کا اضافہ متوقع ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایازمیمن موتی والا نے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کامطالبہ کردیا
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دوسرے روز بھی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 75ہزار 429پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کمی
-
لاہور:برائیلر مرغی کی قیمتوں کو پھر سے پًر لگ گئے،قیمت میں14روپے فی کلو اضافہ
-
دس ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمد پرایک ارب 26 کروڑ ڈالرخرچ کردیے گئے
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,900 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100 انڈکس 122.77 پوائنٹس اضافہ بعد 75206.77 پوائنٹس پربند
-
صوبائی وزیر صنعت سے میٹالن ڈیلٹا کارپوریشن کے وفد کی ملاقات،پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کم ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.