اقتصادی غربت کے ساتھ ساتھ ذہنی غربت کو بھی ختم کرنے کی ضرورت ہے،پاکستانی قوم ایماندار ہے ،ملک کی ترقی سیاسی استحکام اور پالسیوں میں تسلسل کے بغیر ممکن نہیں ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غربت کے خاتمے کے لئے اہم کرداد ادا کررہاہے
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کابی آئی ایس پی کے پاکستان کی آبادی کے رپورٹ کی تقریب سے خطاب
جمعہ 29 جولائی 2016 16:17
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ تمام اشاریے یہ بتا رہے ہیں کہ2016 ء کا پاکستان 2013 ء کے پاکستان سے بہتر ہے،یہ مثبت سوچ اور خود اعتماد قوم کے لئے بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ غربت کا خاتمہ کسی بھی ملک کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے ،بی آئی ایس پی ملک کے 5 کروڑ لوگوں کی مالی معاونت کررہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت 2018 ء تک 10 ہزار میگا واٹ بجلی قومی گریڈ میں شامل کرے گی ، حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 100 سے بڑھا کر 200 ارب کردیا ہے ،اسی طرح تعلیم کے شعبے پرحکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ غربت کا خاتمہ کسی بھی ملک کے لئے بڑا چیلنج ہے اور یہ پروگرام غریبوں کی معاونت کے لئے کام کررہاہے،بی آئی ایس پی ایشیاء کا سب سے بڑا پروگرام ہے جو غریبوں کی معاونت کر رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بہت کچھ اچھا ہورہاہے مگر ہماری میڈیا صرف منفی پہلو دیکھا رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بتدریج بہتری کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں،سی پیک منصوبے کی بدولت ملک میں نئی صنعتیں بنیں گی جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ یہاں کے لوگوں کو معاشی استحکام کی بدولت خوشحالی وبہتر معیار زندگی کی سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہاکہپاکستان کا مستقبل قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے تسلسل میں ہے، پاکستان کے چین کے ساتھ سیاسی تعلقات سٹرٹیجک اکنامک تعلقات میں تبدیل ہو چکے ہیں، اس کے ہماری ترقی اور خطے کے مستقبل پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ گووادر سی پیک کا گیٹ وے ہو گا، یہ اس صدی کا بڑا موقع ہے اس کو ضائع نہیں کر سکتے ،خطے کے تین ارب عوام کو اس کا فائدہ ہوگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکا سے فون آنے سے پہلے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے‘ہماری جماعت کو پنجاب میں بہت بڑا دھچکا لگا ، 30 سال کی سیاست 8 فروری کو ملیا میٹ ہو گئی.مشاہدحسین سید
-
وکلاء کو صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز
-
مئی میں محمد بن سلمان پاکستان آئیں گے، اسحاق ڈار
-
9مئی پر جوڈیشل کمیشن بننے کی حمایت کرتا ہوں، مکمل تحقیقات ہونی چاہیں،عارف علوی
-
پہلے قوم سے ان کی پسند، ان کے ووٹ کا حق چھیننے والے معافی مانگیں، ڈاکٹر یاسمین راشد
-
آئی کیوب قمرآج چاند کے مدار میں پہنچے گا، پہلی تصویر 15 مئی کو آنے کا امکان
-
لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلاءاور پولیس میں تصادم‘پولیس کی وکلاءپر شیلنگ اور لاٹھی چارج
-
عام انتخابات میں سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی الزامات پرانکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ
-
سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری‘ایکٹ آئین سے متصادم قرار
-
لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس میں تصادم
-
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب ،سانحہ 9مئی کو یوم سیاہ اور شہداءسے اظہار یکجہتی کیا جائیگا
-
جنگ بندی پر بات چیت بحال ہونے کے باوجود زمینی حملے پر عمل درآمد کے لیے اسرائیلی ٹینک رفح میں داخل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.