گجرنالہ آپریشن ، محکمہ انسداد تجاوزات نے بھاری مشینری کی مدد سے 414 سے زائد مکانات مسمار کردیئے گئے ،متعدد مویشی فارم بھی ختم
جمعہ 29 جولائی 2016 20:57
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کی ہدایت پر گجر نالہ میں جاری تجاوزات مسمار کرنے کے آپریشن کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے بھاری مشینری کی مدد سے 414 سے زائد مکانات مسمار کردیئے جبکہ متعدد مویشی فارم اور دیگر غیرقانونی تعمیرات بھی ہٹا دی گئیں۔ اس آپریشن میں اب تک 13 کلو میٹر طویل نالے کا ساڑھے 5 کلو میٹر سے زائد حصے کے دونوں اطراف قائم تجاوزات ختم کی جاچکی ہیں جبکہ مسمار کئے گئے مکانات کا ملبہ اٹھانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے تاکہ نالے کے اطراف جگہ کو ہموار کرکے دونوں طرف پختہ سڑک کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کرلیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے نے کیفے پیالہ سے بنگالی پاڑہ بلاک 11 ،12 اور نیاز منزل کے قریب گجر نالے کے دونوں طرف قائم پختہ تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تمام مکانات کو مسمار کردیا اس کارروائی کے دوران ایکس کیویٹر اور شاول استعمال کئے گئے گجر نالہ کے باقیماندہ حصے کے اطراف قائم تعمیرات کو گرانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.