اپوزیشن کاایجنڈا دھرنے دیناجبکہ قائدنوازشریف کاایجنڈا ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرناہے۔ امیر مقام
ہفتہ 30 جولائی 2016 16:41
(جاری ہے)
اس موقع پرانجینئرامیرمقام نے مسلم لائیرزفورم اورڈسٹرکٹ بارکیلئے اپنے جیب سے باالتریب ایک ایک لاکھ روپے جبکہ ڈسٹرکٹ بارکیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے10لاکھ روپے گرانٹ دینے کااعلان کیا۔
انہوں نے بارروم میں جلد ازجلدگیس کنکشن لگانے کے احکامات بھی جاری کردیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ماضی کے دھرنوں اورضمنی انتخابات کی طرح آئندہ7اگست کوبھی ناکام ہوں گے اور2018کے عام انتخابات میں بھی ناکام ہوں گے کیونکہ عوام تبدیلی کوترس گئے مگرخان صاحب صرف اپنے چہیتوں کی زندگی میں تبدیلی لانے میں کامیاب ہوگئے ہیں اورعوام اورصوبے کوپس پشت ڈال دیاہے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی جمعیت علمائے اسلام ہمارے ہی نہیں بلکہ جمہوری نظام کی بقاء اوراستحکام کاساتھ دے رہے ہیں جس پرانکے مشکورہیں۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے صوابی میں پاسپورٹ دفتراورٹوپی میں نادرادفترقائم کیاہے علاوہ ازیں جہاں بھی نادرایاپاسپورٹ دفاترکاقیام ضروری ہے وہاں دفاترقائم کئے جائینگے۔اس موقع پرضلعی ناظم امیررحمان خان نے بھی شرکاء سے خطاب کیااورصوابی کیلئے انجینئرامیرمقام کی صوابی کیلئے کئے گئے فلاح وبہوداورترقیاتی کاموں کوسراہا۔امیررحمان نے کہاکہ اے این پی جموریت کے استحکام کیلئے وفاقی حکومت کاساتھ دیگی اورکسی بھی سازش کاحصہ نہیں بنے گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.