وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پہلا باقاعدہ اجلاس،چیف سیکرٹری و دیگرا فسران کی شرکت
افسران اپنے دفاتر میں باقاعدگی سے بیٹھ کر کام کریں اور عوام کی خدمت کریں ،سید مراد علی شاہ کی ہدایت
ہفتہ 30 جولائی 2016 17:23
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہفتہ کو پہلا باقاعدہ اجلاس چیف منسٹر ہاؤس میں منعقد ہوا ، جس میں چیف سیکرٹری اور صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی ۔ وزیر اعلیٰ نے سندھ کی بیورو کریسی کو اپنی پالیسی گائیڈ لائنز دیں ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ تمام افسران ، چاہے ان کا تعلق صوبائی محکموں سے ہو یا ضلعی انتظامیہ سے ، اپنے دفاتر میں باقاعدگی سے بیٹھ کر کام کریں اور عوام کی خدمت کریں ۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی محکموں کے انتظامی سربراہان میرا بازو ہیں اور انہیں حکومتی امور میں آگے بڑھ کر کام کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیکرٹریز ، کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز ، ڈی آئی جیز اور ایس پیز عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔(جاری ہے)
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اچھی حکمرانی قائم کرنا میرا مشن ہے ۔ تمام کام قانون کے مطابق ہونے چاہئیں ۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور کاموں کے معیار پر سمجھوتہ میری ڈکشنری میں نہیں ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے پروجیکٹ ڈائریکٹرز کو سخت محنت کرنا ہو گی اور غفلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں عوام کی خدمت کرنے آیا ہوں اور سب کو میرا بھرپور ساتھ دینا ہو گا ۔ وزیر اعلیٰ نے چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی کہ سیکرٹریز اور دیگر اہم عہدوں کے لیے خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے انہیں تجاویز دی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری پالیسی ’’ رائٹ مین فار رائٹ جاب ‘‘ ہے ۔ میرٹ کے علاوہ کچھ نہیں ہو گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.