میرے شوہر کو 30 اگست تک بازیاب نہ کرایا گیا تو ملک گیر تحریک چلائیں گے اور بھوک ہڑتال کریں گے، آمنہ مسعود جنجوعہ
ملک میں انصاف صرف اشرفیہ کی میراث بن گیا ہے، بد قسمتی سے عام عوام اور انصاف کا دور دور تک کوئی رابطہ نظر نہیں آتا، میرے شوہر کو گمشدہ ہوئے 1 1 سال ہوگئے ہیں لیکن پاکستان کے کسی ادار ے نے آج تک کچھ نہیں کیا ، حکومت ،عدلیہ اور سیکورٹی اداروں سے مطالبہ ہے کہ جتنے بھی جبری طور پر افراد گمشدہ ہوئے ہیں ان کو بازیاب کرایا جائے ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرمین آمنہ مسعود جنجوعہ کی پریس کانفرنس ق
ہفتہ 30 جولائی 2016 19:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء) ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرمین آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہ میرے شوہر کو گمشدہ ہوئے 1 1 سال ہوگئے ہیں لیکن پاکستان کے کسی ادار ے نے آج تک کچھ نہیں کیا اگر 30 اگست تک میرے شوہر کو بازیاب نہ کرایا گیا تو ہم ملک گیر تحریک چلائیں گے اور بھوک ہڑتال کریں گے۔ ہفتہ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہناتھا کہ اس ملک میں انصاف صرف اشرفیہ کی میراث بن گیا ہے۔
بد قسمتی سے عام عوام اور انصاف کا دور دور تک کوئی رابطہ نظر نہیں آتا۔ میرے خاوند اپنے دوست کے ہمراہ 30 جولائی 2005کو جبری طور پر لا پتہ ہوگئے تھے ۔میں نے اس دن سے آج تک عدلیہ ، آرم فورسز، حکومت اور انتظامیہ کے سارے دروازے کھٹکھٹائے ہیں لیکن سوائے بے بسی کے کچھ حاصل نہ ہوا ۔(جاری ہے)
میرے خاوند کے لاپتہ ہونے کے ایک سال بعد مجھے کئی کالز بھی آئیں کہ آپ کے خاوند کا پتہ چل گیا ہے وہ زندہ ہیں اس کے بعد میں نے ان نمبرز پر بہت رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر کچھ پتہ نہ لگ سکا ۔
مجھے معلوم ہے کہ میرے خاوند خفیہ ایجنسی کے پاس ہیں ۔ اگر میرے خاوند کو ہم سے نہیں ملایا جاسکتا تو ہمیں ان کے پاس لے چلیں میں لکھ کر دیتی ہوں کہ کسی پر کوئی کیس نہیں کروں گی ۔ انہوں نے کہا کہ امیر کے لیے انصاف ہے اور غریب کے لئے صرف انتظار ہے ۔حال ہی میں واقع ہونے والی بازیابیوں سے صاف ظاہر ہے ۔جہاں ایک سابق وزیر اعظم، سابق گورنر اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے تو بازیاب کروائے جاسکتے ہیں مگر عام عوام کے بیٹے جبری لاپتہ کر دیے جاتے ہیں ان کا پُرسانِ حال نہیں ۔حکومت پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم پر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کمیشن تو تشکیل دے دیا تھا مگر اتنے سال گزرنے کے باوجود نہ تو تمام لوگ بازیاب ہوئے نہ شہریوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ بند ہوا ۔ ہمارا حکومت ،عدلیہ ، آرم فورسز اور اداروں سے مطالبہ ہے کہ ہمارے جتنے بھی جبری طور پر افراد گمشدہ ہوئے ہیں ان کو بازیاب کرایا جائے اور اگر ایسا نہ ہوا تو ہم اس کے خلاف تحریک چلائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.