سامعہ قتل کیس کی تفتیشی ٹیم تبدیل، از سر نو تحقیقات شروع
تفتیشی ٹیم مقتولہ سامعہ کے والدین اور دوست عنبرین کا بیان دوبارہ ریکارڈ کرے گی
ہفتہ 30 جولائی 2016 19:52
جہلم( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جولائی ۔2016ء ) پاکستانی نڑادبرطانوی خاتون سامعہ کے پراسرار قتل نے پولیس حکام کو چکرا کر رکھ دیا ہے اور کیس کی تفتیش کرنے والی ٹیم کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سامعہ قتل کیس میں وزیراعظم نواز شریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار کے نوٹس اور میڈیا کے آواز اٹھانے کے باوجود جہلم پولیس کسی بھی ملزم کو قانون کی گرفت میں نہیں لاسکی جب کہ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کیس میں پیش رفت نہ ہونے پر ڈی آئی جی ابوبکرخدا بخش کی سربراہی میں نئی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی ہے جس نے کیس کی از سر نو تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ٹیم میں ڈی آئی جی خدا بخش کے ساتھ ایس پی بشیر چیمہ بھی شامل ہیں۔
سامعہ کے پر اسرار قتل کی تفتیش کے لئے 2 اے ایس آئیز پر مشتمل نئی ٹیم میڈیکو لیگل اور پوسٹ مارٹم رپورٹس کے شواہد کی تصدیق کرے گی، نئی تحقیقاتی ٹیم نے سامعہ کیس کا تمام ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا ہے جب کہ اس ضمن میں سامعہ کے پاکستان میں ٹیلی فون کی تمام تفصیل بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔(جاری ہے)
ایس پی بشیر چیمہ مقتولہ سامعہ کے والدین اور دوست عنبرین کا دوبارہ بیان لیں گے جب کہ کیس کے سابقہ تفتیشی افسر اور ایس ایچ او کے بیانات بھی قلمبند ہوں گے۔ اس کے علاوہ کیس میں ڈی ایس پی شاہد صدیق کے کردار پر بھی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.