لنڈ ی کو تل ، بارراتی پک اپ الٹنے سے بچوں،خواتین سمیت28افراد جاں بحق

جاں بحق ہو نے والوں میں سے18 بچے ،8خواتین اور 2مرد شامل ، 5افراد کو زندہ بچا لیا گیا پولیٹکل ایجنٹ کی جانب سے جاں بحق افراد کے لوحقین کو فی کس 3لاکھ اور زخمیوں کو ایک لاکھ دینے کا اعلان

ہفتہ 30 جولائی 2016 21:01

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء ) لنڈ ی کو تل بازار ذخہ خیل ،بارراتی پک اپ الٹنے سے28افراد جاں بحق ہو گئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔واقعہ سرہ شگہ کے مقام پر پیش ایا پک اپ بے رحم سیلاب کا نذر ہو گیا ۔ پک اپ میں موجود تمام افرادسیلابی ریلے ا پنے ساتھ بہا لے گئے۔واقعہ پیش آتے ہی مقامی لوگ اور خیبر خا صہ دار فورس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔

ریسکیو اپریشن کے بعد 28افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ پانچ افراد کو زندہ بچا لیا گیا ۔پولیٹکل ایجنٹ نے متاثرہ خاندانوں کی بھر پور مالی امداد دینے کا اعلان کیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح تحصیل لنڈ ی کو تل کے دور افتادہ علاقہ بازار ذخہ خیل میں سرہ شگہ ایریا میں ماتی خان ولد اباد خانکی شادی بیاہ کے موقع پر پک اپ خواتین بچے اور بچوں پر مشتمل باراتیوں کو لے جا رہا تھا کہ راستے میں تیز بارش شروع ہو گئی جس سے برساتی نالوں میں سیلاب آمڈ ایا سیلاب کے بے رحم موجوں نے باراتیوں کے پک اپ کو اپنے ساتھ لیکر بہا لے گیا جس کے باعث پک اپ میں موجود تما م افراد سیلاب میں ڈوب گئے ۔

(جاری ہے)

باراتی گاڑی الٹنے کی خبر علاقے میں جنگل اگ کی طرح پھیل گئی ،مقامی لوگ اور پولیٹکل ایجنٹ کیپٹن (ر) خالد محمود کے خصو صی ہدایات پر خیبر خاصہ دارفورس کے اہلکار امدادی کاروائیوں کے لئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور فوراً ریسکیو کاکام شروع کیا، امدادی ٹیم جن کی قیادت تحصیلدار فراز احمد قریشی اور لائن افیسر حکمت افریدی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

امدادی کاررائیوں کے دوران28افرادکی لاشیں نکال لی گئیں جن میں خواتین بچے اور بچیاں بھی شامل تھیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہو نے والوں میں سے18 چھوٹے بچے اور بچیاں 2 آدمی جبکہ8خواتین تھیں اس کے علاوہ پانچ افراد کو زندہ بچا لیا گیا بد قسمت باراتیوں کی لاشیں گاوں پہنچا کر پورے علاقے میں کہرام مچ گیا جس سے پورا علاقہ سوگوار ہو گیا شادی ماتم کدہ میں تبدیل ہو جانے سے ہر آنکھ اشکبار ہو گئی پولیٹکل ایجنٹ کیپٹن (ر) خالد محمود نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کی بھر پور مالی مدد کی جائے گی پیکج کے مطابق جاں بحق ہو نے والے فی کس کو تین لاکھ جبکہ ذخمی کو ایک ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے ذخمی ہو نے و الوں میں سے ایک خاتون بھی معجزاتی طور پر زندہ بچا لی گئی جن کی شادی تقریباً 20دن پہلے ہو ئی تھی مقامی ذرائع نے بتایا کہ واقعہ پیش اتے ہی اس گھر میں بھی ماتم بچ گئی بعد میں معلوم ہو ا کہ نئی دلہن زندہ نکال لی گئی۔

متعلقہ عنوان :