چین میں غربت کے خاتمہ کے لئے تکنیکی تعلیم وتربیت کے منصوبے شروع کرنے کا اعلان

پیر 1 اگست 2016 22:41

چین میں غربت کے خاتمہ کے لئے تکنیکی تعلیم وتربیت کے منصوبے شروع کرنے ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اگست ۔2016ء ) چین میں تیرہویں پانچ سالہ پروگرام کے تحت غربت کے خاتمہ کے لئے دوردراز دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے متوسط طبقے کے لوگوں کو تکنیکی تربیت اور صلاحیتوں سے ہمکنار کیا جائے ۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت انسانی وقدرتی وسائل اور عوامی تحفظ کی جانب سے پیر کو جاری کردہ سرکاری دستاویزات کے مطابق غربت کے شکار افراد تکنیکی تربیت حاصل کرنے کے لئے مقامی انتظامیہ سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ مقامی حکومتوں کو چاہیے کہ قومی پالیسیوں کی اپنے علاقوں میں عمل داری یقینی بنائیں ۔ غربت کا شکار خاندان جو کہ تکنیکی تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں وہ تین ہزار یوآن سالانہ کی رعایت حاصل کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :